ارنا کے مطابق سائنس وٹیکنالوجی اور نالج بیسڈ اقتصاد کے امور میں صدر مملکت کے معاون حسین افشین نے جمعرات کو تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کی بین الاقوامی نمائش کے پہلے دن، سارگاد WRFM کے دوسرے فیز کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ موسم سرما میں اس اس مرکز کے پہلے فیز کی رونمائی کی گئی تھی جو بزنس انٹلیجنس سے متعلق تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاسارگاد کے WRFM سینٹر کے دوسرے فیز کے پہلے قدم، میں جو مصنوعی ذہانت کے ماڈیول کی ترقی سے متعلق ہے، شریف یونیورسٹی، امیرکبیریونیورسٹی اور تہران یونیورسٹی کی مشترکہ مساعی سے وسعت دی گئی ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی، اور نالج بیسڈ اقتصاد کے امور میں صدرمملکت کے معاون نے کہا کہ ملک کی پیٹرولیئم کی صنعت میں عظیم تبدیلی آئی ہے اور امید ہے کہ ہمارے محققین پیشرفت و ترقی کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ